تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شاداب خان نے عمر گل اور سعید اجمل کا ریکارڈ برابر کردیا

کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میں عمر گل اور سعید اجمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

نیوزی لینڈ میں جاری ٹرائنگولر سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کو شاندار 78 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم کو کل میزبان نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

نائب کپتان شاداب خان نے بنگلہ دیش کے خلاف مقررہ چار اوورز میں 30 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔آل راؤنڈر نے بنگلہ دیشی کپتان نور الحسن 8 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

شاداب خان کی ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 85 ہوگئی، اس سے قبل عمر گل اور سعید اجمل کے پاس یہ اعزاز حاصل ہے جبکہ شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

’دنیائے کرکٹ کے تین ستارے ایک ساتھ‘

واضح رہے کہ شاداب خان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا انہوں نے 69 اننگز میں 85 وکٹیں 21.55 کی اوسط سے حاصل کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -