پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد ایک بار پھر کپتان بابر اعظم کے نام ایک دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ویڈیو: شاداب خان کا ’سپر مین کیچ‘
میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار فیلڈنگ سے سب کو لاجواب کردیا، سپر مین کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا اور افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا۔
Budha nahi hua abhi mai pic.twitter.com/CKqmEvB8xf
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 22, 2023
تاہم میچ جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر (ایکس) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابر اعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘۔
کہانی یہ ہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب خان سے رن آؤٹ چھوٹ گیا تھا تو کپتان بابر اعظم نے شاداب کو کہا تھا کہ ’بڈھا ہوگیا ہے بڈھا‘۔
https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1462043463051096065?s=20
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نائب کپتان شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 2021 میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تصویر شیئر کی تھی اور بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میں ابھی بڈھا نہیں ہوا‘۔