اشتہار

غلام محی الدین نے منور سلطانہ سے شادی کی کہانی سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے اہلیہ و اداکارہ منور سلطانہ سے شادی کی کہانی بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں سینئر اداکار غلام محی الدین نے شرکت کی اور بتایا کہ اہلیہ منور سلطانہ سے شادی کس طرح طے پائی تھی۔

غلام محی الدین نے بتایا کہ ’منور سلطانہ نے ایک ڈرامے میں اداکاری کی اس کے بعد ان سے ملاقات ہوئی تھی، منور سلطانہ نے ’خدا کی بستی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’پہلی فلم کرنے کے بعد شادی نہیں ہوئی تھی لیکن بات پکی ہوگئی تھی۔‘

ندا یاسر نے پوچھا کہ اس وقت اتنا کماتے نہیں تھے کیسے سوچا کہ شادی کرلیں گے تو گھر کیسے چلے گا؟‘

غلام محی الدین نے کہا کہ ’پیسہ بھی عورت کے نصیب سے ہی آتا ہے۔‘ ندا یاسر نے کہا کہ یہ بات تو ہے، اس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اپنی پسند کی بات آئی تو فوراً ہاں کہہ دی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے والدین کو رشتے کے لیے بھیجا تھا، والدین کو منانے میں زیادہ وقت نہیں لگا تھا انہیں معلوم تھا کہ میں اپنی مرضی ہی کروں گا۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’والدین نے مجھ سے پوچھا کہ تم مطمئن ہو میں نے ہاں کہا تو پھر والدین رشتے کے لیے گئے اور بڑوں میں بات چیت ہوگئی تھی اس دوران میں چھپ چھپ کر باتیں سن رہا تھا۔‘

غلام محی الدین نے بتایا کہ پھر میں نے دوست کاظم پاشا (ندا یاسر کے والد) کو بتایا کہ ’میرا کام پکا ہوگیا ہے۔‘

واضح رہے کہ غلام محی الدین نے ماضی کی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے بیٹے علی محی الدین بھی اداکار ہیں جبکہ دو بیٹیاں عائشہ کاشف اور مریم محی الدین امریکا میں مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں