منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق شفقت محمود کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں کو مقررہ وقت پر کھولنا ممکن نہیں ہے، تعلیم کا حرج پورا کرنے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ کم اورامتحان کے بغیرکسی کو پاس نہیں کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے مجبوری میں اسکول بند کرنا پڑے، ہمارے بروقت اقدام کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کے اسکول نہ جانے پر مجھے تشویش ہے، کل تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے جس میں موجودہ صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، کل وزارئے تعلیم کی اسکول کھولنے سے متعلق رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاورت سے آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا، موجودہ صورت حال میں اسکولوں کا وقت پر کھلنا ممکن نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم خبر

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ’ابھی ہم یہ غور کررہے ہیں کہ اسکول کیسے اور کب کھولے جائیں کیونکہ سب سے زیادہ پرائمری اسکول کے بچے متاثر ہوئے ہیں، ہماری کوشش بھی یہی ہوگی کہ پرائمری اسکول پہلے کھولنے کی کوشش کریں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اب تک اسکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کی ہی تجویز سامنے آئی ہے، جس پر اگر عمل کیا گیا تو سب سے پہلے پرائمری اسکولوں کو ہی کھولا جائے گا‘۔

’امتحانات مئی اور جون میں ہونے چاہیں، میڈیکل کالجز کے امتحانات کافیصلہ وزارت صحت ہی کرےگی، اس بار امتحان کے بغیر کسی بھی طالب علم کو پاس نہیں کیا جائے گا، امتحانات کا انعقاد ہر صورت کیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کوروناکاخطرہ تو اب بھی بہت زیادہ ہے، کل بھی 70 افراد کا انتقال ہوا ہے، اسکولوں کی چھٹیاں ہونے پر سلیبس کو کم کرنے کا حامی نہیں ہوں، ہماری کوشش ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کیا جائے تاکہ کورس مکمل ہوسکے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کُھلنے سے متعلق حتمی فیصلہ کب ہوگا؟، بڑی خبر آگئی

یاد رہے حکومت نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ کرونا کی صورت حال بہتر ہونےپر11جنوری سےتعلیمی ادارےکھولےجائیں گے، اُس سے قبل صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں