تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ محمود کا سپریم کورٹ سے مراسلے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ سے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب تحقیقات کون کرے گا، سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلامیہ سے پھر ثابت ہوا کہ عمران خان حکومت کو بیرونی مداخلت سے ہٹایا گیا۔

Comments

- Advertisement -