تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسلام آباد: پی ٹی آئی اور پولیس میں ہاتھا پائی، متعدد کارکنان گرفتار

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کنونشن کے دوران پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی، پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا، شاہ محمود قریشی بیچ بچائو کراتے رہے بعد میں میڈیا کو دیکھ کر پھٹ پڑے اور کہا کہ خواتین پر بھی ڈنڈے برسائے گئے، عدالتی حکم کے باوجود ہمیں کنونشن سے روکا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد تاج مارکیٹ کے باہر آج تحریک انصاف نے یوتھ کنونشن کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے وہاں دھاوا بول دیا، کارکنوں پر ڈنڈے برسائے اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات ہیں کہ گرفتاریوں کی بیچ میں آنے والے خواتین پر بھی ڈنڈے برسائے گئے، خواتین پولیس نے بھی متعدد خواتین کارکنوں کو گرفتار کیا، یہ ساری گرفتاریاں میڈیا کے سامنے ہوئیں، شاہ محمود قریشی نے پولیس کو روکنے اور کارکنوں کو پیچھے کرنے کی کوشش کی تاہم ان کا بیچ بچائو کرانے کا عمل کام نہ آیا اور پولیس گرفتاریاں کرتی رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ایسے فنکشن کو روکنے کا کوئی جواز نہیں، ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا، انہیں گرفتار کیا گیا ساتھ ہی خواتین پر ڈنڈے برسائے گئے، نہ ہمارے ہاتھ میں اسلح ہے اور نہ ڈنڈا پھر بھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایسا سلوک نہیں کیا جاتا کہ نہتے کارکنان پر ڈنڈے برسائے جائیں اور خواتین پر ہاتھ اٹھائے جائیں، عدالتی حکم کے باوجود ہمارا کنونشن سبوتاژ کیا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی میڈیا سے بات کررہے تھے ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے اسی دوران پولیس اسی دوران ایک ایک کرکے کارکنان کو پکڑ کر لے جاتی رہی جسے تمام میڈیا نے دکھایا، اس پر شاہ محمود قریشی چیخے کہ میڈیا دیکھے ہمارے کارکنوں کو ڈنڈے مار ے جارہے ہیں، گرفتار کیا جارہاہے، انہوں نے اسی وقت اعلان کیا کہ وہ آئی جی کے پاس جارہے ہیں ان گرفتاریوں کے خلاف ان سے بات کریں گے۔

ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن  صابر شاکر نے بتایا کہ عدالت نے آرڈر پاس کیا ہے کہ دھرنے کو روکنے کے لیے کوئی کنٹینر نہ لگایا جائے بلکہ جگہ مخصوص کی جائے۔

Comments

- Advertisement -