ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اے پی سی: شرکت کا فیصلہ عمران سے مشاورت کے بعد ہوگا، قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی دی تاہم اجلاس کا ایجنڈا واضح ہونے پر عمران خان سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آج منعقدہ اجلاس میں موجود نمائندگان سے بات ہوئی، آج کی نشست بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی کیوں کہ حکومت نے 21ویں ترمیم کے اس سول ڈرافٹ میں تبدیلیاں کردی ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا، یہ تبدیلیاں بہت سی جماعتوں کو منظور نہیں اور بات یہیں اٹکی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ ڈرافٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے تاہم جو نظر ثانی شدہ ڈرافٹ بن رہا ہے اس پر جمعیت علما اسلام کو کوئی دقت ہے، 28 تاریخ کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں شرکت کروں گا۔

- Advertisement -


پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام پر آل پارٹیز طلب کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور دعوت دی ہے، وہ 4 مارچ کو اے پی سی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم انہوں نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور میٹنگ کی تفصیلات کیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی کا ایجنڈا اور دیگر تفصیلات سامنے آئیں گی تو اسلام آباد پہنچ کر عمران خان اور پارٹی سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی کہا ہے کہ شرکت کا فیصلہ ایجنڈا دیکھ فیصلہ کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے بھی تصدیق کی ہے کہ سینیٹر عبدالقیوم نے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اسی سے متعلق: فوجی عدالتوں کا قیام: ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سے متعلق آج ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے چار مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں