اشتہار

جیل بھرو تحریک: شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک ماہ کے لئے نظربند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کو تیس دن کے لئے نظر بند کیا جارہا ہے۔

ادھر شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کل درخواستوں پرسماعت کرینگے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین سمیت دیگر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک: شاہ محمود نے بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

اعظم سواتی کو دسٹرکٹ جیل رحیم یارخان منتقل کیا گیا، اس دوران اعظم سواتی سے ملنے آئے کارکنان قیدی وین کے سامنے آگئے اور قیدی وین کارکنان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین کارکنان زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جیل کے باہر شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں