اشتہار

رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے ، شاہ محمود قریشی کا پولیس گردی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر موڑ پر ناکام ہوئی ہے،یہ سمجھتے تھے کہ حمزہ کی حکومت کو رخصت نہیں کرپائیں گے اور لوگوں کو ورغلا کر ان کی وفاداریاں تبدیل کرائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں یہ اپنے من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتے تھے جو نہ ہوسکے ان کا خیال تھا کہ نااہلی کی تلوار لٹکا کر پارٹی میں مایوسی پیدا کی جائے گی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کا کارکن سب کچھ برداشت کرتا رہااورآگےبڑھتاگیا ، بدھ کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہونے جارہاہے ، مینارپاکستان جلسےمیں عوام کی بڑی تعدادشریک ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ رہنماگراؤنڈ پر ہوں یا نہ ہوں عوام گراؤنڈ پر ہونے چاہئیں، یکجہتی کےاظہارکیلئےمینارپاکستان پرجمع ہوناہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ معاہدہ ہواکہ پی ایس ایل میچ کےدن کےسواکسی اوردن جلسہ کرلیں، جلسہ رات کے اندھیرےمیں نہیں دن کی روشنی میں کرنا ہے۔

انھوں نے ریلی میں بھرپور شرکت پر لاہوریوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے جو ڈرامہ رچایا، گھرپر حملہ کیا، لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اقدامات کئے، پولیس گردی کے خلاف عدالت جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا مذاکرات سے متعلق بیان دینا کافی نہیں، مذاکرات کسی ایجنڈے پر ہوتےہیں، حکومت پہل کرتی ہے، ہم مذاکرات کیلئے تیارہیں لیکن ہمیں کوئی تحریری دعوت نہیں دی گئی۔

انتخابات کے حوالے سے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن نہیں کرائیں گے توآئین شکنی ہوگی ، الیکشن نہ کرا کر یہ آرٹیکل6 کو دعوت اور توہین عدالت کریں گے، یہ چاہتےہیں کہ ہررکاوٹ ڈالیں کہ الیکشن نہ ہوں۔

اسحاق ڈار کے بیان پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈارنےجوگفتگوکی اس سےپورےملک میں بھونچال آگیا، سینٹ کام اور دفترخارجہ کوبیان دینے پڑ رہے ہیں،ڈارنے ایسا کیوں کیا؟ اسحاق ڈارکہنا کیا چاہ رہےتھے،اس کے پس پردہ کیاہے؟

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم نے ایسی کوئی شرط عائدنہیں کی ، یہ پہلی بارنہیں کہا گیا، بارہا کہا جا چکا ہے، بھارت نے جب بھی پاکستان پر کیچڑ اچھالا ہم نے سب کو اعتماد میں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں