اشتہار

تمام صحافتی تنظیموں کو اے آر وائی سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے، شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام صحافتی تنظیموں کو اے آر وائی سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے سب سے مقبول نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی بندش کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام صحافتی تنظیموں کو اے آر وائی سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کسی چینل کو بلیک آؤٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ ماضی میں بھی یہی حکمت عملی آزمائی جاتی رہی جو ناکام رہی۔ لوگوں کو اے آر وائی نیوز کی نشریات پسند ہیں تو وہ دیکھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس جرات کا مظاہرہ کیا اس پر اے آر وائی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وقتی تکلیف ضرور ہے لیکن امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اے آر وائی کو ریلیف دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بہت سے چینلز ہیں جو عمران خان اور ہم پر تنقید کرتے ہیں لیکن ہم نے خود پر تنقید کرنے والے نیوز چینلز کی بندش کا کبھی مطالبہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے رات 9 بجے کی ہیڈ لائنز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا بیان نشر کرنے پر اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رات نو بجے کی ہیڈ لائنز میں عمران خان کو کیوں دکھایا گیا جبکہ اے آر وائی نیوز نے9بجے کے خبرنامے میں عمران خان کا بیان نشر ہی نہیں کیا تھا پھر بھی نشریات کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیا

اے آر وائی نیوز کی بندش پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی کو پابند سلاسل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں