اشتہار

شاہ رخ خان آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اداکار نے سالگرہ کا سب سے پہلا کیک اپنی اہلیہ گوری خان اور بچوں سہانا اور آریان خان کے کاٹا ہے، کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کی طرف سے کیک کاٹتے ہوئے لی گئی تصاویر انکے پرستاروں کے ساتھ ٹویٹر پر شیئر کی گئیں۔

- Advertisement -

زندگی کے پچاس سال پورے ہونے پر اداکار نے اپنے گھر کے باہر کھڑے ہزاروں مداحوں کا ہاتھ ہلا کرشکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ خان 2نومبر1965ءکو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، انھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز1990ءمیں ٹیلی ویژن ڈراموں سے کیا، انکے قابل ذکر ٹی وی ڈرامے ”فوجی“ اور ”سرکس “ ہیں۔

بعد از ٹی وی انھوں نے1992ءمیں پہلی فلم ”دیوانہ“ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا، 90کی دہائی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی شاہ رخ خان کی ”دیوانہ“ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی اور کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے ۔50سالہ اداکار فلمی کیریئر میں7فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔

کنگ خان شارخ خان نے80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ڈر، بازیگر، انجام، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے،کچھ کچھ ہوتا ہے اورکبھی خوشی کبھی غم ،اوم شانتی اوم ، مائی نیم از خان ، جب تک ہے جاں ، چنائی ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

شاہ رُخ خان کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا جبکہ شاہ رُخ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزاز آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد فلمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

شاہ رخ خان کو ناصرف یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل چکی ہے بلکہ وہ واحد بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیں یونیورسٹی نے فیلوشپ سے بھی نوازا ہے۔

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلموں میں ”فین “ اور ”دل والے“ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں