جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹارز کی طرح ان کے محافظ بھی مقبولیت رکھتے ہیں، ارب پتی اداکاروں کے کروڑ پتی محافظ اپنی وفاداری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

باڈی گارڈز اداکاروں کے وفادار محافظ اور ان کا دفاع کرنے والے ہیں،  وہ ان سپر اسٹارز کو بہت  زیادہ پرجوش پُرستار یا کسی بھی قسم کے خطرے سے بچاتے ہیں۔

ان ستاروں کی جانب سے تعینات گارڈز کو خاصہ بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے اور ان کی سالانہ آمدنی کسی عام باڈی گارڈ یا عام آدمی سے بہت زیادہ ہوتی ہے تاہم بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق 2.7 کروڑ روپے سالانہ کما کر روی بھارتی سنیما کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے باڈی گارڈ بن گئے ہیں، باڈی گارڈ روی شاہ رخ خان کے ساتھ ایک دہائی سے منسلک ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہ 17 لاکھ ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں ہورون انڈیا رچ لسٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 7300 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے ساتھ بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امیر ترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں