ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے ‘کنگ خان’ اداکار شاہ رخ خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے لیے 2023 ایک سنہرا سال رہا، کنگ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔

’جوان‘ نے 17 دنوں میں ’پٹھان‘ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

- Advertisement -

2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے، اداکار نے بالی وڈ میں 3 سال کے بعد دھماکے دار کم بیک کیا، انہوں نے سال کے آغاز  سے ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

سپر اسٹار شاہ رخ نے جنوری میں پٹھان کے ساتھ بالی وڈ پر زبردست واپسی کی، پھر فلم جوان سے سب کو متاثر کیا اور آخر میں راج کمار ہیرانی کی ڈنکی کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ نے کتنے کروڑ کمالئے؟

کنگ خان کی تین فلموں نے ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا جس کے بعد وہ ایک سال 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں