ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ڈنکی‘ کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کی مداحوں سے درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ‘کنگ‘ شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے قبل مداحوں سے درخواست کر دی۔

شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ’ڈنکی‘ کا نیا پوسٹر جاری کیا جس میں ان کے اور اداکارہ تاپسی پنو کے ہاتھ میں ہتھکڑی لگی ہے۔

سُپر اسٹار نے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا کہ ’سوٹ بوٹ پہن کر ہو جاؤ تیار ہم سے ملنے کیلیے۔ آپ کو دور نہیں جانا پڑے گا۔ لے کر آؤ بیوی، گرل فرینڈ یا جسے بھی کرتے ہو پیار۔ 7 دن بعد آئیں گے ملنے ہارڈی، منو اور اس کے یار۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

- Advertisement -

متعلقہ: فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز پر شاہ رخ کے مداح کیا کرنے والے ہیں؟ پلان سامنے آگیا

فلم ’ڈنکی‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایکشن کامیڈی فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

گزشتہ روز ’ڈنکی‘ کا نیا گانا ’او ماہی او‘ ریلیز کیا گیا۔ گانا شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کے گائیک مشہور گلوکار اریجیت سنگھ ہے۔

گانے میں صحرا کی اڑتی ریت کے درمیان جوڑے کے درمیان خوبصورت لمحات کو فلمایا گیا ہے۔ اس سے قبل فلم کے گانے ’لٹ پٹ گیا‘ نے بھی خوب دھوم مچائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں