تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ کی کامیابی کا راز بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کا راز بتا دیا۔

شاہ رخ خان کو فلم نگری میں تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا اور اس کے باوجود وہ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سُپر اسٹار نے #AskSRK سیشن رکھا جہاں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی فلم بغیر کسی پروموشن کے اتنی کامیاب ہو رہی ہے۔

شاہ رخ خان نے جوابی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’میں نے سوچا شیر انٹرویو نہیں کرتے تو بس اس بار میں بھی نہیں کروں گا۔ بس جنگل میں آکر دیکھ لو۔‘

فلم ’پٹھان‘ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں لیکن ایکشن سے بھرپور فلم نے 400 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ فلم میں دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ان کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئے۔

Comments

- Advertisement -