تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ رخ کی فلم پٹھان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد اسے 22 مارچ سے پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جائے گا۔

ساڑھے چار برس بعد شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر دھواں دھار انٹری نے جہاں بالی وڈ کنگ کے کیئر کے لئے اچھی ثابت ہوئی وہیں پٹھان فلم نے بالی ووڈ کے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیے۔

25 جنوری سے نمائش کے لئے پیش کی جانے والی اس فلم نے دنیا بھر سے اب تک 1048 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ جبکہ اب اس فلم کو ریلیز ہو 50 دن سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے پٹھان کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر 22 مارچ سے اسٹریم کیا جائے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کیلئے مختلف طریقے سے اپناتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان اپنے ایبس اور مسلز کو کھینچتے ہیں اور مداحوں کو اپنے خاص اسٹائل میں ریلیز کی خبر دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

کنگ خان کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداح اس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم کو بھارت میں نمائش سے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود بھی فلم نے نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں شاندار بزنس کیا۔ایمازون پرائم پر اس فلم کو 3 زبانوں ہندی ، تامل اور تیلگو زبان پر اسٹریم کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

Comments

- Advertisement -