ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاہ رخ کی ’ڈنکی‘ کو سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی، فلم کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ اور کامیاب ترین ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ کے حوالے سے بھارتی سنسر بورڈ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

غیرملکی میدیا رپورٹس کے مطابق بہت ہی معمولی کٹس کے ساتھ انڈین سینسر بورڈ کی جانب سے ’جوان‘ کے اداکار کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کو نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فلم مجموعوعی طور پر 161 منٹس دورانیے پر مشتمل ہے۔

’ڈنکی‘ نے سینسر بورڈ کے تمام تقاضوں کو پورا کرلیا ہے اور اسے سی بی ایف سی کی جانب سے یو/اے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ سینسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ سے اندازہ ہوتا ہے فلم دو گھنٹے 41 منٹ کی ہے۔

- Advertisement -

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سینسر بورڈ نے فلم میں بہت معمولی کٹ لگائے ہیں جس سے فلم کی کہانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 41 منٹ اور 24 سیکنڈ ہے۔

فلم میں بالی وڈ کنگ کے ہمراہ ساؤتھ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وکی کوشل اور بومن ایرانی جیسے بہترین اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ شاہ رخ خان کی اس سال ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے جس میں غیرقانونی طور پربیرن ملک جانے والوں کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈنکی 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں