تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ سلمان اوررجب اردگان کی ملاقات، 34 ملکی اتحاد پرگفتگو

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورترک صدررجب طیب اردگان کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔

عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورترک صدر کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدرمنگل کو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے، سعودی عرب روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدرکا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کے ساتھ شامی تنازعے اوراقتصادی امورسے متعلق امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔

ان کاکہناتھا کہ شام میں جاری بحران کا سیاسی حل چاہتےہیں۔ سعودی فرمانروا کے ساتھ لیبیا، عراق اور یمن میں جاری بحرانوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے حال ہی میں تشکیل پانے والے چونتیس ممالک پرمشتمل اتحاد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -