تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بلاول اور مریم کو اب سخت زبان میں‌ جواب دیا جائے گا، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کل سے بلاول اور مریم نواز کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’آزاد کشمیر میں بلاول اور مریم وزیراعظم عمران خان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اب کل  سے انہیں اسی زبان اور انداز میں جواب دیا جائے گا اور مصنوعی رہنماؤں کی طبیعت درست کی جائے گی‘۔ شہباز گل نے شکوہ کیا کہ یک طرفہ بیانات چلائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ  آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کا انعقاد 25 جولائی بروز اتوار کو کیا جارہا ہے۔ جس میں تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

قانون ساز اسمبلی کی 45 عام نشتوں پر اراکین کا انتخاب کیا جائے گا، جس میں سے 33 حلقوں میں عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ بارہ نشستوں کو ماہر حلقوں میں تقسیم ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی نوازشریف کی دہلیز پر آیا، مریم / ایسا نہیں چاہیے جو مودی کو گھر بلائے، بلاول

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک روز قبل انتخابی مہم کی قیادت کرنے کے حوالے سے آزاد کشمیر پہنچیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری چار روز پہلے سے کشمیر میں موجود ہیں۔

دونوں جماعتوں کے قائدین نے اب تک کشمیر کے مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کیا، جس میں موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے متعلق سخت زبان استعمال کی گئی جبکہ بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -