پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جنید صفدر کے نکاح کی خبر شہباز شریف کی ناکامی کے لیے دی گئی، شہبازگل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی خبر کو شہباز شریف کی سیاسی پیش قدمی کے خلاف قرار دے دیا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہبازگل نے مریم نوازکے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چچا (شہبازشریف) بے چارے اتنی دیر بعد اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسلام آباد پہنچے تو بیٹے کے نکاح کی خبر جاری کردی گئی۔

شہباز گل نے کہا کہ ’چچا ٹی وی پر نمودار ہوئے ہی تھے کہ انہیں فیل کرنے کے لیے شادی کی خبر جاری کی گئی، یہ چند گھنٹے بعد یا کل صبح بھی دی جاسکتی تھی‘۔

مزید پڑھیں: مریم نواز بیٹے کے نکاح میں کیوں شریک نہیں ہوں گی؟

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’غلط بیانی کرنا آپ کاوطیرہ ہے، جس کا سلسلہ آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا، عوام کوسچ بتائیں کہ پراپرٹی کے بارے میں آپ نےکیاکہا تھا کہ میری لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے‘۔

شہباز گل نے لکھا کہ ’کیلبری فونٹ سےجعلی کاغذات عدالت میں جمع کرائےگئے، عدالت سےسزا ہوئی، اب آپ لندن نہیں جا سکتیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں