تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شہبازشریف کے عمران خان پر تحائف سے متعلق الزام پر فوادچوہدری کا اہم بیان

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے شہبازشریف کے عمران خان پر تحائف سے متعلق الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جو تحائف ملے وہ سب ڈکلیئرڈہیں عدالت نے جب تفصیلات مانگی تو پیش کردی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ مصطفی ایمپیکس کیس کے مطابق وفاقی حکومت وفاقی کابینہ کا نام ہے آج پانچواں دن ہےکہ حکومت بغیرکابینہ کےچل رہی ہے لوٹ مارکیسےکرنی ہےن لیگ ، پیپلزپارٹی میں بات چیت چل رہی ہے۔

شہباز شریف کا عمران خان پر توشہ خانہ سے کروڑوں کی گھڑی، ہار اور انگوٹھی بیچنے کا الزام

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتیں بن نہیں پارہی ملک آؤٹ آف کنٹرول ہے اس وقت سڑکوں کی آواز ایوانوں تک نہیں پہنچ رہی جتنا جلدی آواز پہنچے تو بہتر ہے ورنہ ہمیں پہنچانا پڑےگی سب کچھ عدالتوں نےہی کرناہےتوپھرجمہوریت کو بند کر دیں کس طرح سےعدالتی کارروائی کوچیلنج کر سکتےہیں مطلب عدالتیں ہی بتائیں گی کہ اجلاس کب ہو گا اور کیا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں پارٹیوں کےاکاؤنٹس کی تحقیقات پر کیس اکٹھا چلناچاہیے الیکشن کمیشن نے کہا ابھی الیکشن نہیں کراسکتے یہ معاملہ بھی دیکھ رہےہیں وزارت بن نہیں پارہی ، لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی حکومت ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -