اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقریر کی وضاحت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی ہے کہ اس تقریر کا بنیادی مقصد یہ بتانا تھا کہ جمہوری نظام کو مؤثر طریقے سے چلنے دینا چاہیے، ورنہ ہم سب ایک دائرے ہی میں گھومتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا: "قومی اسمبلی میں میری تقریر کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جمہوری نظام ہموار ہو، اور مؤثر طریقے سے چلے۔”
The core of my argument during my speech at NA was that for a democratic system to work smoothly & effectively, it is important that all state organs act within the domains stipulated by Constitution. Without understanding this, we will be moving in a circle, getting nowhere.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2022
وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپنے بیان سے جمہوری نظام میں عدلیہ کی مداخلت کا تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔
شہباز شریف نے وضاحت کی کہ آئین نے جو دائرہ کار متعین کیا ہے، اداروں کو اس میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا، اور "اس بات کو سمجھے بغیر ہم ایک دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچیں گے۔”
اگر فیصلہ کرنا ہے تو حق کے ساتھ ہو امتیازی سلوک قبول نہیں، وزیراعظم
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت بلائے تو سب کو احترام سے جانا چاہیے، لیکن اگر فیصلہ کرنا ہے تو انصاف اور حق کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ میرے ساتھ کچھ، اور کسی اور کے ساتھ کچھ برتاؤ کریں، امتیازی سلوک قبول نہیں۔