20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے این آر مانگا ہے۔

یہ دعویٰ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ساتھ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں جس عمران خان کو جانتا ہوں وہ کبھی این آر او نہیں دے گا‘ْ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 12 نومبر کو شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھاکہ شہباز شریف حکومت سے این آر او مانگنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے جیل جانے کی تیاری کرلی کیونکہ انہیں وہاں جانے سے فرق نہیں پڑے گا۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھاکہ جس دن فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا، سب کو اصل حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا، اسی طرح جس دن بھی ایک اقامہ کھلے گا سب کو اس کی حیثیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے، ماضی کے حکمرانوں نے نے مُردوں کو  بھی نہیں بخشا، آئندہ برس ایسے لوگ سیاسی منظر نامے میں کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے‘۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

واضح رہے نیب لاہور نے5 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب نے اگلے روز شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا تھا جس میں احتساب عدالت نے اُن کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظوری دی تھی، بعد ازاں 16 اکتوبر کو جب شہباز شریف کو پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

اکتوبر کی 29 تاریخ کو شہباز شریف کا ریمانڈ ختم ہوا تو نیب نے عدالت میں مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آشیانہ اقبال اسکینڈل : قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا

بعد ازاں شہباز شریف کو دورانِ حراست کی دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا اسلام آباد کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا تھا، رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کو کینسر کے مرض کی علامات دوبارہ پیدا ہونا شروع ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں