تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں افطار اور نماز ادا کی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجدِ نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور نمازِ مغرب ادا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تو مدینہ منورہ کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔

Image

گورنر سے استقبالیہ ملاقات کے بعد وزیراعظم مسجد نبوی پہنچے جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور زیارت کے بعد ریاض الجنہ میں روزہ افطار کیا۔

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نمازِ مغرب ادا کی اور دعا کی۔ اس موقع پر مسجد نبوی انتظامیہ کے ارکان راہنمائی کے لیے موجود تھے۔

Image

دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -