جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مسائل کا شکار یونائیٹڈ کے لئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور انجری مسائل سے دوچار اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ سے اچھی خبر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انجری کا شکار یونائیٹڈ کے کپتان کی فنٹس میں بہتری آنے لگی ہے اور پشاوز زلمی کے خلاف ایلی مینیٹر میچ میں شاداب خان کا ٹیم میں واپسی کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل سیون میں شاداب خان اسلام آباد کے سب سےبڑے میچ ونررہے ، سات میچوں میں17وکٹیں، 22 رنزاور جارح مزاج کپتانی نےیونائیٹڈز کی جیت میں اہم کرداراداکیا ہے۔

ادھر یونائیٹڈ کے کولن منروبھی ایلمینیٹرمیچ کھیل سکتےہیں جس کے لئےاوپنر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، اس کے علاوہ انگلش بلےباز ول جیکس کی ٹیم میں شمولیت سے یونائیٹڈز کی بیٹنگ کو مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیون کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

واضح رہے کہ شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی کو سونپی گئی تھی۔

آصف علی کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی تاہم وہ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور ایلی مینیٹر میچ میں کل مدمقابل ہونگی، ہارنے والی ٹیم کا پی ایس ایل سیزن سیون میں سفر تمام ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں