تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہین آفریدی کی حارث رؤف کو مبارکباد

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی بولر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ملنے پر ‏مبارکباد پیش کی ہے۔

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بیس کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ڈیڑھ سال قبل اے ‏کٹیگری میں شامل قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک بار پھر تنزلی ہوئی ہے، انہیں ‏کٹیگری بی سے کٹیگری سی میں شامل کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں ‏شامل کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسرشاہ ‏کٹیگری بی میں شامل کئے گئے ہیں۔

اسی طرح عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز ‏احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنواز ڈاہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری ‏میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال حارث رؤف ایمرجنگ کٹیگری میں شامل تھے اور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ ‏ترقی پاکر سی کیٹگری میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ حارث رؤف ایمرجنگ سے ترقی پاکر اگلی کیٹگری میں پہنچے ہیں۔ حارث روف ‏کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کی بہت خوشی ہے۔

شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گزشتہ انگلینڈ دورے پر ‏کراوڈ کو بہت مس کیا تھا تماشائیوں کی گراونڈ میں واپسی کی بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان کو بہت سپورٹ ملتی ہےتماشائیوں کے سامنے کھیلنے کا ‏جذبہ الگ ہوتا ہے کوشش کریں گے سیریز میں اچھا پرفارم کریں۔

واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 13 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ ‏ملے گا، بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 38 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 6 لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ ‏ٹیسٹ میچ کی فیس 7 لاکھ روپے ہوگی، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس ساڑھے 4 لاکھ رکھی گئی ‏ہے، ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والے کھلاڑی کو 3 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -