اشتہار

شاہین آفریدی کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رواں سال 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی 20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شاہین آفریدی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو بھی بطور غیرملکی کرکٹر ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔

- Advertisement -

ناٹنگھم کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ہمیں ایک بہترین کھلاڑی ملا ہے، وہ ایک باکس آفس پلیئر ہے جو ہماری ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کی قیادت میں لگاتار دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے اور انہیں پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سب سے مہنگے کھلاڑی رہے ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پک کیا جبکہ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں