تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہین آفریدی اور نعمان علی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ہرارے: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسپنر نعمان علی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اسپنر نعمان علی 5، 5 وکٹیں حاصل کرکے مایہ ناز بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

نعمان علی نے 21 اوورز میں 86 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 20 اوورز میں 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل 1954-55 میں کراچی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف فضل محمود اور خان محمد نے 5، 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بھارت کے خلاف 1979-80 میں احتشام الدین اور سکندر بخت نے پانچ، پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، اسی طرح 1986-87 میں اقبال قاسم اور توصیف احمد نے بنگلور ٹیسٹ میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فاسٹ بولر وسیم اکرم اور وقار یونس نے 1992-93 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ میں پانچ، پانچ وکٹیں لی تھیں۔

آسٹریلیا کے خلاف 2004-05 میں میلبورن میں شعیب اختر اور دانش کنیریا نے بھی پانچ ، پانچ کھلاڑٰیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

فاسٹ بولر حسن علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 2018-19 میں ابوظبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور اب اس فہرست میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی کا نام بھی درج ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -