تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، شاہی سید

کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ماضی میں شہر قائد کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ ہم سب دیکھ چکے ہیں، ظالموں کیلئے ہرآنے والا دن پچھلے دن سے بد تر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہی سید نے متحدہ قومی موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کی تاب نہ لانے والے اب گروپوں میں بکھر چکے ہیں، ان ظالموں کیلئے ہرآنے والا دن پچھلے دن سے مزید بدتر ہوگا۔

رہنما اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں شہر قائد کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ ہم سب دیکھ چکے ہیں، کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی، اس مسئلے کے حل کیلئے شہر کی سنجیدہ سیاسی قوتیں مربوط لائحہ عمل طے کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی پہچان بلدیہ فیکٹری ،12 مئی اورنشتر پارک جیسے سانحات نہیں ہیں بلکہ کراچی کی پہچان ڈاکٹرعبدالقدیرخان، ڈاکٹرادیب رضوی، عبدالستارایدھی اورحکیم محمد سعید ہیں۔

شاہی سید نے شہر میں ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کہا کہ کراچی ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے چلا گیا اور گندگی کے لحاظ سے بہت آگے نکل چکا ہے، شہر کا میئر اور صوبے کا سربراہ بےاختیاری کا رونا روئیں تو پھر عوام کس کے پاس جائیں؟

Comments

- Advertisement -