تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہد آفریدی، فواد عالم کے دفاع میں آگئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عدم شمولیت پر بول پڑے۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تھا، انہیں مزید کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی بینچ اسٹرینتھ مضبوط بنانا ہوگی، قومی ٹیم کے ساتھ اے ٹیم بھی ہونی چاہیے جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے الگ الگ ٹیم بنانا مشکل ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جب آپ کی بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہوگی تو پھر سب کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔

فیفا میں میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے

فیفا ورلڈ کپ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ فیفا میں میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے لیکن اپ سیٹ ہونے سے میگا ایونٹ اور بھی سنسنی خیز ہوگیا ہے۔

بلوچستان میں اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ڈومیسٹک اور انڈر 19 ٹیمیں مضبوط کرنی ہوں گی، چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ’پی جے ایل‘ کا شاندار ایونٹ کروایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھی اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں وہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں فٹ تھے

سابق کپتان نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری سے متعلق کہا کہ شاہین کی انجری پرانی نہیں نئی ہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوران میچ کیچ لیتے ہوئے گرے جس کی وجہ سے زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین آفریدی یا بابر اعظم نہیں ہیں تو کون ہوگا؟ قومی ٹیم میں بیک اپ پر کھلاڑی موجود ہونا چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -