تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہدآفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت اپنا قرنطینہ مکمل کرینگے۔

آئسولیشن مکمل ہونے پر شاہد آفریدی کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ منفی آنے پر آفریدی دوبارہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔

گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے ساتھ ہی اہلیہ کی بہن (سالی ) کے انتقال کے باعث وہ بائیو سیکیور ببل سے نکل کر گھر منتقل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے مداحوں کیلیے اچھی خبر

شام کو یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل معائنے کے بعد شاہد آفریدی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے تاہم بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کے بعد وہ 3 دن کا آئسولیشن پریڈ گزارنے کے بعد ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہونگے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ پی ایس ایل کا رواں سیزن ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، بوم بوم آفریدی اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -