جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

میں حلفیہ کہتا ہوں شاہین کو کبھی کپتانی کیلیے سپورٹ نہیں کیا، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے کپتان بننے پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے تنقید کی تھی کہ اتنی جلدی کپتان کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی، مجھ سے وزیراعظم نے پوچھا تھا تو ان سے کہا کہ بابر کو ابھی تبدیل نہیں کریں اس کو ٹیسٹ میں بطور کپتان رہنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اگر وائٹ بال کے لیے نیا کپتان لانا بھی تھا تو محمد رضوان تھا، اس کے بعد مجھے چیئرمین نے بلایا تو ان سے بھی یہی کہا کہ بابر کو نہ ہٹائیں ابھی بابر کو ٹیسٹ میں چلنے دیں۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی کے لیے محمد رضوان کو لے کر آئیں کیونکہ وہ ملتان سلطانز کی بھی کپتانی کررہے ہیں اور انہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا آتا ہے میں ہمیشہ سے ہی رضوان کے حق میں تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ لیکن شاہین کو کپتان بنانے کا فیصلہ محمد حفیظ اور چیئرمین کا ہے، میں کبھی ان چیزوں میں نہیں پڑتا، میرا رشتہ ایسا ہے کہ لوگ سمجھیں گے کہ میں شاہین کو سپورٹ کررہا ہوں یا لابنگ کررہا ہوں میں حلفیہ کہتا ہوں کہ میں ان چیزوں میں پڑتا ہوں نہ مجھے شوق ہے میرا اگر بورڈ کے ساتھ چکر ہوتا تو میں چیئرمین کے خلاف باتیں نہ کررہا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین کو کبھی بھی کپتانی کے لیے سپورٹ کیا ہی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں