کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی کی عاطف اسلم کی آواز میں اسماء الحسنیٰ سنتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ننھی عروہ کو ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
- Advertisement -
شاہد آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’والدین کے لیے سب سے بہتر کام اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ان کی پرورش کرنا اور انہیں اپنے سامنے بڑا ہوتے ہوئے دیکھنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو خوب پسند کررہے ہیں اور ننھی عروہ آفریدی کو دعائیں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے والد ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ نے 15 فروری 2021 کو اپنی پہلی سالگرہ منائی تھی۔