تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہد اور شاہین آفریدی کی افطار سے قبل تصویر وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی افطاری سے چند منٹ قبل تصویر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں اسٹار کرکٹرز افطاری سے قبل دعا کررہے ہیں۔

دستر خوان پر افطاری کی چیزیں رکھی ہوئی ہیں اور تصویر میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی بھی موجود ہیں۔

شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’افطار کے قریب آتے ہی ہمیں اس وقت کو مخلصانہ دعا کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’صاف دل اور خلوص دل سے اپنے پیارے پاکستان اور اس کے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، آمین۔‘

شاہد آفریدی کی تصویر کو 2 گھنٹے میں تقریباً دو لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

مداح آفریدی اور شاہین کی تصویر پر ماشا اللہ لکھ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -