ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیر اعظم و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرے اور نواز شریف کے تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی پارٹی کی بات ٹی وی پر کھل کر کی ہے، میں نے یہ بھی کہا کہ (ن) لیگ کی جو کارکردگی تھی اس سے متاثر نہیں ہوں، ہمیں اپنے معاملات کو تبدیل کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا کردار ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ عدالتی معاملات کیسے درست ہوں گے، انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جو خرابیاں اور نقصانات ہیں انہیں درست کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، ان کو عدالتی معاملات درست کرنے ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں کھل کر بات کی ہے کہ 21 اکتوبر کی واپسی کے فیصلے کی مشاورت کا حصہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ایسے انصاف کے تقاضے درست کرنا ہوں گے، نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کا فیصلہ (ن) لیگ کرے گی میری حمایت کا تعلق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سانحہ ہے اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے قانون کسی بھی کارروائی کے حق میں نہیں، پاکستان میں آئین و قانون کے مطابق چلنا ہوگا، کسی نے قانون توڑا ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں