10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

نواز شریف سے عزت کا رشتہ برقرار رہے گا ، بلایا تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے عزت کارشتہ برقراررہے گا، مجھے بلایا توچلاجاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ہزاروں لوگ آج بھی جیلوں میں ہیں ، کیس پرکیس بنتاپھرسالہاسال چلتاہے، آخر میں پتاچلتا ہے کیس کی کوئی اہمیت نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات وقت کاضیاع ہیں اس کاکون ذمہ دارہوگا، سپریم کورٹ کےکمنٹس ہیں نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جس قانون نے ملک کو مفلوج کیا اس کا ہم کچھ نہیں کرتے، جاوید اقبال بڑے مزے سے کیس بناتے تھے آج وہ اپنے گھر بیٹھے ہیں۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں جس پرنیب کاکیس بن گیاوہ بڑامجرم ہے، نیب کوختم نہیں کریں گےتوآپ کاملک نہیں چلے گا۔

سیاسی لیڈروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف سیاسی لیڈرہیں، سیاستدانوں کی ملاقاتیں ہونا اچھی بات ہے، سیاستدان اور اداروں کو مستقبل کا تعین کرناہوگا، ملک میں انتشار ہے، راستے کا تعین نہ کیا تو مشکلات بڑھیں گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں الیکشن لڑیں گے ، سب اقتدارمیں رہ چکی ہیں، یہ جماعتیں عوام کےپاس ملک کے مسائل کاکون سا حل لیکرجائیں گی؟ آج ملکی مسائل کاحل کسی ایک جماعت کےپاس نہیں، مسائل کاحل صرف اتحاد،اتفاق میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی لیڈرگرفتار ہوتےرہتےہیں، پی ٹی آئی اقتدارمیں رہی ہے، پی ٹی آئی کاسیاست میں ایک مقام ہے۔

نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری نوازشریف سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی، نوازشریف سےعزت کارشتہ ہےوہ برقراررہےگا، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مجھے بلائیں گے تو چلا جاؤں گا، میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، میں پارٹی کے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں، اس میں انتخابات کی چوری کا بہت بڑا ہاتھ ہے، دعا ہے الیکشن شفاف ہوں اگرنہ ہوئے تو وہی ہوگا تو 70 کی دہائی میں ہواتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں