اشتہار

شاہد خاقان عباسی کا توشہ خانہ سے گھڑیاں لینے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توشہ خانہ سے گھڑیاں لینے کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں تو گھڑیاں نہیں پہنتا لیکن بیٹے نے کچھ گھڑیاں لیں تھیں جس کی رقم ادا کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحفے آپ کو نہیں ملٹری سیکریٹری کو دیے جاتے ہیں اور پھر وہ توشہ خانہ میں جمع ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب آپ باہر ملک جاتے ہیں تو تحائف ملتے ہیں یا پھر کوئی ملک میں آتا ہے تو آپ کو تحائف دیتا ہے لیکن وہ تحائف ملٹری سیکریٹری کو دیے جاتے ہیں جو توشہ خانہ میں جمع کروادیے جاتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ’ملٹری سیکریٹری آپ کو خط لکھتے ہیں کہ فلاں چیز آپ کو تحفے میں آئی ہے اگر آپ اسے خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی رقم یہ ہے۔‘

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’ایک دو گھڑیاں تھیں جو میرے بیٹے نے لیں اور اس کی جو رقم انہوں نے مانگی وہ ادا کردی اور کچھ تحائف نہیں لیے وہ وہیں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں