اشتہار

شاہنواز دھانی کا آپریشن ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 8 میں انجری کا شکار ہو کر پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ کے لاہور قلندر کے خلاف افتتاحی میچ میں زخمی ہونے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہوگیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کی گئی۔

آپریشن کے بعد اسپتال سے شاہنواز دھانی نے مسکراتے چہرے کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پرستاروں کا آگاہ کیا ہے کہ ان کے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن ہوگیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے لیے تمام افراد سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مانیٹر کیا اور آپریشن کے دوران ڈاکٹر نجیب میرے ساتھ موجود رہے۔ میں ان کا شکر گزار رہوں گا۔

 

شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔ ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

میر حمزہ کی جگہ کراچی کنگز میں کس بولر کو شامل کیا گیا؟

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے میر حمزہ بھی انگلی میں فریکچر کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ کنگز نے بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے عاکف جاوید کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں