منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

شاہنواز دھانی کا شان ٹیٹ کیلئے انتہائی جذباتی الوداعی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پاکستانی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے بارے میں انتہائی جذباتی الوداعی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ’ ایک دوست جو خوشیاں لایا، گزشتہ روز آنکھوں میں آنسو چھوڑ کر چلا گیا۔

https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1614110385107247106?s=20&t=uopArXPD4ExjuTyIODo6PA

پیغام کے ساتھ شاہنواز دھانی نے پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں ہے، خیال رہے کہ شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فروری تک معاہدہ ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ان کا آخری اسائنمنٹ تھا۔

اس کے علاوہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا بھی معاہدہ فروری تک ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ان کا بھی آخری اسائنمنٹ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں