تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیٹی کی تربیت، شہروز سبزواری سائرہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری اپنی سابقہ اہلیہ کی ایک عادت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کا انہوں نے برملا اعتراف کیا ہے۔

شہروز سبزواری نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور پیشے کے حوالے سے گفتگو  کی۔

شہروز سبزواری نے اپنی صاحبزادی کی تربیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سائرہ میری بیٹی نورے کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے‘۔

مزید پڑھیں: شہروز سبزواری کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

اُنہوں نے کہا کہ ’میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گُزارتا ہوں، لیکن نورے کی اصل تربیت سائرہ کررہی ہے۔‘

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’نورے کو کم عمری کی وجہ سے باتیں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آتیں مگر والدہ اور وہ ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس سائرہ یوسف سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران صدف کنول سے شادی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -