تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے نکاح کرلیا

کراچی: معروف پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

اطلاعات کے مطابق شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے سادگی سے نکاح کرلیا ہے، اس مختصر تقریب میں دونوں کے اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہروز سبزواری اور صدف کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ دونوں ایک ساتھ بیٹھے خوش نظر آرہے ہیں جب ایک تصویر میں بہروز سبزواری اور اُن کی اہلیہ بھی نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ موجود ہیں۔

دوسری جانب صدف کنول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر کے اُسے ’صدف سبزواری‘ کر لیا ہے۔ شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں ’الحمد اللہ‘ بھی لکھا۔

بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے کے نکاح کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور وہ اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں جبکہ صدف کنول کے اہل خانہ نے بھی تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

sadaf

خیال رہے کہ گزشتہ سال شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے طلاق کی خبروں کی تردید کی اور کہا تھا کہ ’ہم دونوں میں علیحدگی ہونے کی وجہ اختلافات ہیں، ہماری طلاق نہیں ہوئی ہے’۔

مزید پڑھیں: سائرہ سے علیحدگی، شہروز سبزواری نے خاموشی توڑ دی

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم دونوں کچھ عرصہ علیحدہ رہ کر ایک دوسرے اور اپنے رشتے کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوجائے۔

 

View this post on Instagram

 

ALHAMDULILLAH

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت پر دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں دونوں نے باقاعدہ علیحدگی کی تصدیق بھی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں دونوں کا کہنا تھاکہ ’ ذاتی اختلافات کی بنا پر اپنی شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کر رہے ہیں‘۔

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے لکھا تھا کہ ’یہ وقت ہمارے لیے انتہائی مشکل ہے تاہم امید ہے کہ ہم دونوں اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہماری بیٹی اپنی زندگی کو اچھے انداز سے گزارے اور دونوں کی محبت حاصل کرے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کی طلاق کی تردید کردی

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’نورے‘ رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -