10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بالی ووڈ میگا اسٹار کرکٹ میگا ایونٹ ٹرافی کے ساتھ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جاری کر دی ہے جس کو شائقین کرکٹ اور اداکار کے فینز میں پذیرائی مل رہی ہے۔

آئی سی سی کا ایک روزہ عالمی کپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہو رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کی اس ٹرافی کو بھارت کے ہی میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جاری کر دیا ہے۔

شاہ رخ خان اور عالمی کپ کی ٹرافی کی تصویر کو آئی سی سی کی ٹوئٹر آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا جس پر کیپشن لکھا ہے کہ یہ تقریباً یہاں ہے۔

- Advertisement -

 

شاہ رخ خان کے ساتھ اس تصویر کو نہ صرف شائقین کرکٹ سراہ رہے ہیں بلکہ اداکار کے چاہنے والوں میں بھی اس کو پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ امکان ہے کہ اس مرتبہ شاہ رخ خان ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

دوسری جانب کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی ٹرافی اور بالی ووڈ کی بھی بڑی قد آور شخصیت کی تصویر پر مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شیڈول ہے۔ میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا کے 10 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے تاہم پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں