پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے فرحت اللہ بابر کی ٹوئٹ سے متعلق کہا ہے کہ یہ موجودہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو واضح دھمکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے پی پی رہنما اور سابق سینیٹر کی جانب سے پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا مشورہ دینے اور اس ٹوئٹ کو پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ری ٹوئٹ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹ میں اس مشورے کو سپریم کورٹ کو دھمکی قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ موجودہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو واضح دھمکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ پارٹی لیڈر نے بھی دھمکی کی تائید کی، خاص طور پر جب فیصلہ آنے والا ہے۔
This is a clear threat to the Supreme Court given by a sitting Government and endorsed by party leader, especially when you have a pending decision. Unfortunately otherwise principled leaders like Farhatullah Babar have to do bidding of their leadership https://t.co/f8h5Vg1cTq
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) July 26, 2022
شہزاد اکبر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر جیسے لوگوں کو اپنے لیڈروں کے حکم کی تعمیل کرنا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے موجودہ صورتحال میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی ہے اور ان کی اس تجویز کو پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔