تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی ودیگرملزمان کےنام ای سی ایل میں شامل

کراچی : وزارت داخلہ نے شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی رہائی کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گزشتہ روز ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔


شاہ زیب قتل کیس: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ، ملزمان کےوارنٹ جاری


خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس میں چار صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے مزید احکامات آنے تک سیشن کورٹ میں صلح نامے سے متعلق جاری رہنے والی کارروائی معطل رہے گی اور کیس کی سماعت آئندہ 29 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے تحریری فیصلے میں ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی کو تعمیل کرنے کا حکم دیتے یوئےاحکامات دیے تھے کہ آئندہ سماعت پرملزمان کو گرفتار کرکےلازمی پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شاہ زیب قتل کیس کی اپیلوں پرسپریم کورٹ نے سماعت کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی لارجربینچ تشکیل دیا تھا۔


شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں منظور


واضح رہے کہ 23 دسمبر 2017 کوکراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی 5 لاکھ فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -