تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ناراض‌ بلوچوں‌ کو منانے کا مشن، شاہ زین بگٹی کو اہم سرکاری ذمہ داری تفویض

اسلام آباد: بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپنی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کو معاونِ خصوصی مقرر کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق شاہ زین بگٹی کو وزیراعظم کا معاونِ خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق  شاہ زین بگٹی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پر کام شروع کر دیا ہے‘

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں: وزیر اعظم

اسے بھی پڑھیں: بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے ، فواد چوہدری

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر  میں سی پیک کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوچ علیحدگی پسندوں سے بات چیت شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’بلوچستان میں بھارت کے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے، اب بلوچوں سے مذاکرات ہوں گے‘۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔