اشتہار

ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمیں بوس ہوگئی،یہ عوام میں جانےکےقابل نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت نسلی اوراصلی عمران خان کیساتھ کھڑاہوگا، جب تک یہ لڑائی جاری ہے ہم عمران خان کےساتھ کھڑےہیں، دس ماہ سےمیرارابطہ نہیں ہے، میں عمران خان کیساتھ کھڑاہوں۔

پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہماری پارٹی بہت معمولی سی پارٹی ہے جبکہ پی ڈی ایم زمیں بوس ہوگئی ہے،یہ عوام میں جانےکےقابل نہیں رہے۔

- Advertisement -

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں کہتےکہ ہمارےدور میں مہنگائی نہیں تھی،مہنگائی کا جو تودہ ہم پرگرناتھااس نےان تیرہ پارٹیوں کاجنازہ نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آج قوم کو 2 بڑی خبریں مل رہی ہیں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کےچار سال کی باتیں کرتےہیں اس وقت لوگوں کے پاس کفن دفن کے پیسےنہیں ہیں۔

نھوں نے پاکستان میں سیاسی و معاشی بحران کی ذمہ دار پی ڈی ایم ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کامعاملہ کھٹائی میں پڑچکاہے ، آئی ایم ایف دیگرتمام بڑے ادارے نئی حکومت سے بات کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ استعفیٰ منظورہویا نہ ہو اسمبلی میں نہیں جانا چاہتا ، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، مارچ ، اپریل میں عام انتخابات کا شیڈول آجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں