تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ریڈزون کہیں تک بھی بڑھالو کوئی فائدہ نہیں، شیخ رشید

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی حقائق بہت خراب ہیں، لوگ آنکھیں اور کان کھلے رکھیں، ریڈزون کہیں تک بھی بڑھالو کوئی فائدہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج ہر آدمی کا اپنا ایجنڈا ہے، لندن میں بیٹھے شخص کا اپنا ایجنڈا ہے، لندن میں بیٹھا مفرور کہتا ہے عمران خان کو سائیڈ لائن کرو اور مجھے لاؤ اور میرے مقدمات بند کرو۔

شیخ رشید نے کہا کہ لیاقت علی خان، بےنظیر بھٹو کے قاتل آج تک نہیں پکڑے گئے، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی اسٹیبلشمنٹ کی کوشش ہے، پاکستان میں استحکام رکھنا اداروں سمیت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

جوحالات جنم لے رہے ہیں اس سے خوف آتا ہے

انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد ایسے لیڈر ہیں جو ملک میں استحکام کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان پر قوم کا اعتماد ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔ ملک میں جوحالات جنم لے رہے ہیں اس سے خوف آتا ہے، لوگوں نے فیصلےکا اختیار اپنے ہاتھ میں لےلیا تو پھرعوام فیصلہ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے دہشت پھیلانے کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے پاکستان کو انتہائی سنگین معاشی بحران پر پہنچادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے کہا کہ ہم نے ریڈ زون میں آنا ہی نہیں ہے تو انہوں نے ریڈ زون کا دائرہ مزید وسیع کردیا، اسلام آباد سے بھی اتنے لوگ نکلیں گے جو پی ڈی ایم سے کنٹرول نہیں ہوسکیں گے، عالمی صحافی بھی حقیقی آزادی مارچ کو کور کرنےاسلام آباد آرہے ہیں۔

ایک لاش بھی گری تو بہت نقصان ہوگا،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں، امن کیلئے جان بھی دیں گے، حقیقی آزادی مارچ میں ایک لاش بھی گری تو بہت نقصان ہوگا، عوام کو نہ اکسایا جائے ورنہ ریڈزون کہیں تک بھی بڑھالو کوئی فائدہ نہیں۔

سپریم کورٹ سب کو ساتھ بٹھاکر مسئلہ کا حل نکالے

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ عمران خان سمیت سب کو ساتھ بٹھائیں اور مسئلہ کا حل نکالیں، مولانا فضل الرحمان جو زبان استعمال کررہے ہیں ایسی مفتی محمود کی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مارشل لاء سے متعلق عمران کے جواب کو غلط انداز میں بیان کیا جارہا ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ مارشل لا لگنا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں، جو حالات اب بن چکے ہیں ایسا میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا تھا۔

پندرہ سے 30نومبر تک آرپار ہوجائے گا

شیخ رشید نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق بڑے ہی خراب ہیں، سب کو کہتا ہوں آنکھیں اور کان کھلے رکھیں،حقیقی آزادی مارچ دیکھنے کےبعد15یا30نومبر تک آرپار ہوجائے گا، عمران خان مارچ کے بعد واپس چلے جاتے ہیں تو ان کی سیاست بھی ختم ہوجائے گی۔

رات کو دوبارہ عدالت بھی لگ سکتی ہے

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو بھی کرلیں مسئلہ عمران خان کے بغیر حل نہیں ہوگا، عمران خان اس جگہ پر آگئے ہیں کہ ان کی اپنی سیاست بھی رسک پر چلی گئی ہے، جب پاکستان کی بات آئے گی تو یقین ہے کہ ادارےبھی پاکستان کیساتھ کھڑے ہوں گے،2ووٹوں سے گیم چینجر بھی ہوسکتی ہے اور رات کو دوبارہ عدالت بھی لگ سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -