12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

شرمناک ویڈیو: بھارتی یوم آزادی پر دن دھاڑے خواتین پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے یوم آزادی پر ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جب ایک جتھے نے سڑک پر دن دھاڑے ماں اور بیٹی پر بہیمانہ تشدد کیا۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعوے دار بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اتنی شدت سے ہوتی ہیں کہ انسانیت بھی شرما جاتی ہے جیسا کہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست پر سڑک پر دن دھاڑے سر عام سڑک پر بوڑھی ماں اور اس کی نوجوان بیٹی کو مشتمل مردوں کے ایک جتھے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شرمناک واقعہ 15 اگست کی صبح گجرات سورت کے پانڈیسرا علاقے میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد کا ہجوم سڑک پر بلا خوف دو خواتین پر لاٹھیوں اور پائپوں سے بہیمانہ تشدد کر رہا ہے جو رشتے میں ماں اور بیٹی ہیں۔

ویڈیو میں بوڑھی عورت حملہ آوروں میں سے ایک سے التجا کرتی اور ہاتھ جوڑتی نظر آتی ہے لیکن حیوان نما انسانوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور اسے گھسیٹ کر زمین پر ڈال دیتے ہیں اور جب اس کی بیٹی ماں کو بچانے کے لیے آگے آتی ہے تو وہ جتھہ اس پر بھی لاٹھیوں سے حملہ آور ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ قتل کے ایک پرانے معاملے کے پس منظر میں رونما ہوا جس کی وجہ محلے میں کشیدگی تھی جو کو ختم کرنے کے لیے ان ماں اور بیٹی نے ثالثی کرنے کی کوشش کی لیکن سامنے موجود افراد نے ان کی بات سننے کے بجائے ان پر وحشیانہ انداز میں حملہ کر دیا۔

 

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ انسانیت سے عاری افراد خواتین پر مسلسل لاٹھیاں اور پائپ برساتے ہیں جس کے بعد خواتین کو اپنی جان بچا کر وہاں سے جانا پڑتا ہے۔

سورت پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں