تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی انجری کے باعث کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہونے والی بھارتی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر محمد شامی ہاتھ میں فریکچر کے سبب ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

محمد شامی ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دائیں بازو پر پیٹ کمنس کی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھےجس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔

شامی نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اننگز جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ بلے کے ساتھ بازو کو نہیں اٹھا سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: ’’بھارتی ٹیم کی وکٹیں ایسی گریں جیسے ’ابھی نندن‘ کا جہاز‘‘

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 36 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کینگروز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں، کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے ، کوہلی کی عدم موجودگی میں اجنکیا رہانے کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -