تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شانگلہ: بشام میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا میں شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جان سے گئے۔

حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرائی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں پتا چلا کہ بارود سے بھری گاڑی نے مسافر گاڑی کو لاہور نالہ بشام کے قریب ٹکر ماری۔

دھماکے کے بعد کوسٹر روڈ سے نیچے فاصلے پر گری۔ واقعے میں پانچ غیر ملکی اور گاڑی کا مقامی ڈرائیور ہلاک ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا پشاور سے سی ٹی ڈی اور بی ڈی یو کی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کر دی گئی۔

ادھر، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ کر سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی اور بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستانی حکومت واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرے گی، تحقیقات کر کے ذمہ داران و سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

شہباز شریف نے چینی صدر اور چینی وزیر اعظم کیلیے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے بزدلانہ حرکت سے سازش کی۔

چینی سفیر نے وزیر اعظم کی سفارتخانے آمد اور واقعے کی تحقیقات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پاک چین دوستی کے حوالے سے عزم کی بھی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -